
سونامی موبائل.......
ظفرجی کے قلم سے
"یہ لیجیے سونامی موبائل........لانگ لائف....تین سال کی گارنٹی کے ساتھ.....فری سروس" دکاندار نے ایک گول مول سا زنگ خوردہ موبائل دراز سے جھاڑ پونچھ کے نکالا...
"اس کی کیا خصوصیت ہے" ہم نے چرخہ رہٹ اور ہل کے زمانے کے اس موبائل کو الٹتے پلٹتے سوال کیا.....
"ہمیشہ بے وقت کی راگنی بجا کر قوم کو جگاتا ہے....پہلے ڈی جے بٹ کا گیت بجے گا.....آپ نہیں جاگتے تو...عطاءاللہ نیازی کے نوحے اور بین گونجیں گے.....اور اگر آپ پھر بھی ڈھیٹ بن کے سوئے رہے تو....کپتان کی آواز میں گالیوں کا طوفان آئے گا....." دکاندار نے وضاحت کی...
"بیٹری کتنی دیر چلتی ہے " ہم نے ایک اچھے کسٹمر کی طرع سوال کیا
"اس کے ساتھ قادری چارجر فری ہے.........یہ کینیڈا سے فلی چارج ہو کر آتا ہے.....پھر سونامی موبائل کو چارج کرتا ہے....." دکاندار نے ایک ٹوپی بردار چارجر ہمیں دکھاتے ہوئے کہا
"اس کی ڈائریکٹری ...... میں تمام بکاؤ صحافیوں کے موبائل نمبرز موجود ہیں......آپ جی بھر کے گالیاں دے سکتے ہیں.....جب جی بھر جائے تو کال خود بخود کٹ جائے گی......اور یہ کال بھی فری ہے- " دکاندار نے ایک اور شوشہ چھوڑا
"اول تو میں اخبار پڑھتا ہی نہیں....اور اگر پڑھ لوں تو یہ نہیں دیکھتا کہ کس نے لکھا ہے.....بلکہ یہ دیکھتا ہوں کہ کیا لکھا ہے-" ہم نے معزرت خوانہ انداز اختیار کیا......
"بھائ اس میں لڑکیوں کے نمبر بھی ہیں" دکاندار نے سرگوشی کی
""پورے پاکستان کی نیک چلن عورتیں میری مائیں بہنیں ہیں......سوائے ہماری زوجہ محترمہ کے" ہم نے روکھا ہو کر جواب دیا
"اوہ....تو اس کا مطلب ہے آپ پٹواری ہیں......پھر تو یہ آپ کےلیے بے کار ہے" دکاندار نے موبائل ہمارے ہاتھ سے واپس لیتے ہوئے کہا-
"نہیں.....میں پٹواری نہیں ہوں..........میں پاکستانی ہوں..... ایک سچا پاکستانی-
یہ کہ کر میں دکان سے چل پڑا......پیچھے سے دکاندار کی آواز آئ... . " چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے نسخے بھی.....".. میں نے پلٹ کر جواب دیا "عمل برے ہوں تو بڑی سے بڑی کریم بھی چہرے کے داغ دھبے دور نہیں کر سکتی "....
اور تیز تیز قدم اٹھاتا مارکیٹ سے باہر آگیا..........

No comments:
Post a Comment