میں قتل ہو چکا ہوں-
چند لمحے پہلے میں زندہ تھا
اب یقیناً مر چکا ہوں-
میرے ٹُکڑے دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں
اور ان میں بارود کی بوُ بس چُکی ہے-
میرے بچے کھچے لاشے کو قومی پرچم سے ڈھانپ دیا گیا ہے-
جمہوریت اور فسطائت کے دیوتا میرے سر پہ کھڑےہیں
ان کا خیال ہےکہ میری قربانی کے چار حِصّے ہونگے-
ایک حِصّہ مرے محافظوں کو ملے گا
تاکہ میرے لوتھڑوں میں غیر ملکی باروُد تلاش کر سکیں-
ایک حصّہ بائیں بازو والے لے جائیں گے تاکہ میرے قتل میں مرے محافظوں کا ہاتھ ڈھونڈ سکیں-
ایک حِصّہ دائیں بازو والوں کو ملے گا تاکہ وہ انتخابی مہم چلا سکیں-
ایک حصہ میڈیا لے جائے گا تاکہ میرے خون سے بڑی بڑی سرخیاں لکھ سکیں-
ایک جم غفیر مری لاش پہ کھڑا ہے-
لوگ عجیب عجیب باتیں کر رہے ہیں-
کچھ کہ رہے ہیں
انتخابات ملتوی کرنے کومجھے اُڑایا گیا ہے-
کچھ کے مطابق اس حادثے سے انتخابات ملتوی نہیں ہونگے
اور کچھ پریشان ہیں کہ
دائیں بازو کے جلسوں میں ایسے دھماکے کیوں نہیں ہوتے ؟؟
حالانکہ وہاں بھی میرے ہی چھیتڑے اڑنے تھے-
میں خاموش ہوں
اس لئے نہیں کہ
مردے کلام نہیں کرتے
میں خاموش ہوں
اس لئے کہ
مُردہ لوگوں سے
کیا کلام کرنا

ظفرجی

No comments:
Post a Comment